بیٹنگ کوچ مقرر

دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی سوشل میڈیا پر یونس خان کو بیٹنگ کوچ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ یونس خان نے اہم دورے کے لیے پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔وسیم خان نے بتایا کہ مشتاق احمد سپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے انگلینڈ روانہ ہوں گے،وہ کئی کھلاڑیوں کے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بیٹنگ کوچ بننے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے،انگلینڈ کے مشکل دورے میں ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا اعزاز ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ یونس خان کا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار اداکرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں