قومی کھلاڑیوں

دورہ انگلینڈ، قومی کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نگرانی جاری

ڈربی(عکس آن لائن)اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ اور بابر اعظم کی قیادت میں ٹی20 اسکواڈ کے اراکین ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں۔دورہ انگلینڈ کے پہلے مرحلے میں قومی ٹیم ووسٹر کے بعد اب دوسرے مرحلے میں ڈربی میں موجود ہے،

ووسٹر کے بعد ڈار بی میں بھی کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ گراؤنڈ کے واش روم کے برعکس ہوٹل میں اپنے واش روم کا استعمال کریں۔دوسری جانب بائیو سیکیور ماحول میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے دورے کے ایکریڈٹیشن کارڈ کے ساتھ ایک دوسرا کارڈ جاری کیا گیا ہے۔

دوسرا کارڈ کریڈٹ کارڈ جتنا بڑا ہے اور کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہر وقت اپنے ساتھ ایکریڈٹیشن کارڈ کے ہمراہ منسلک دوسرے کارڈ کو رکھیں۔اطلاعات کے مطابق دوسرے کارڈ کا مقصد کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔

دورے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے جاری کیے گئے دوسرے کارڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے تاکہ وہ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں