تربیتی کیمپ

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تربیتی کیمپ میں تقریباً 4 گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا

راولپنڈی (عکس آن لائن)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تربیتی کیمپ میں تقریباً 4 گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے سِلپ فیلڈنگ کے لیے خصوصی مشقیں کیں۔ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے سِلپ فیلڈرز کی پریکٹس کی سربراہی کی۔بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے سِلپ میں پریکٹس کی جبکہ سرفراز احمد نے پریکٹس سیشن میں وکٹ کیپنگ کی۔پاکستانی بیٹرز کو دو مرحلوں میں بیٹنگ پریکٹس بھی کروائی گئی۔ پہلے مرحلے میں ماربل سلیب پر کرکٹ بال سے جبکہ دوسرے مرحلے میں سنتھیٹک بال اور ٹیپ بال سے بیٹنگ کروائی گئی۔

سنتھیٹک اور ٹیپ بال سے بیٹنگ کرنے کا مقصد آسٹریلین پِچز کے مطابق پریکٹس کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسپنر ساجد خان کو بھی کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ وہ اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل کی سرپرستی میں خصوصی نیٹ سیشن میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق ساجد خان 28 نومبر تک ٹیسٹ اسکواڈ کے جاری کیمپ میں شرکت کریں گے جبکہ اسامہ میر، عثمان قادر اور شاداب خان بھی جاری کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں