دورہ آسٹریلیا نوجوان کرکٹرزکیلئے صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین موقع ہے،وقاریونس

سڈنی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا نوجوان کرکٹرزکیلئے صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین موقع ہے، نوعمر محمد موسی ہمارا سرپرائز پیکج ثابت ہوسکتے ہیں، شاداب خان کچھ عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں، عثمان قادر کی صورت میں مزید نوجوان لیگ اسپنرز پر محنت کررہے ہیں تاکہ ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کے بیک اپ کے طور پر بولرز تیار ہوجائیں، آسٹریلیاکی ٹیم کافی مضبوط ہے، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے دورہ آسٹریلیاایک اچھاموقع ہے،امیدہے نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی کرکٹ دیکھنے کوملے گی، آسٹریلیا کی کنڈیشنز ہمیشہ ہی ایشیائی ٹیموں کے لیے مشکل ثابت ہوتی ہیں۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ہمیشہ ہی ایشیائی ٹیموں کے لیے مشکل ثابت ہوتی ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین موقع بھی ہے، پاکستان کی پیس بیٹری میں نوجوان مگر پرجوش بولرز شامل ہیں، اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، یہاں کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہیں، ان سے مطابقت پیدا کرتے ہوئے مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے۔مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم اور شائقین نوعمر محمد موسی کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں، امید ہے کہ وہ یہاں اپنی افادیت ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، وہ ہمارا سرپرائز پیکج ثابت ہوسکتے ہیں، ہمیں تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پاکستان کو ناقابل یقین ٹیم قرار دیئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ چیز ہمارے لئے پریشانی کا باعث ہے تو آسٹریلیا کے لیے بھی خطرے کی علامت ہوگی۔

مصباح الحق نے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کو دورہ آسٹریلیا کے لیے منتخب کرنے کی وجہ بتا دی اور کہا کہ عثمان قادرکو یہاں کھیلنے کاتجربہ ہے اس لئے انہیں موقع دیا، عثمان قادر کو اپنے لمبے قد کا فائدہ بھی حاصل ہے ، وہ لیگ اسپن کے ساتھ ساتھ گگلی اور فلپر کرنے کی بھی مہارت رکھتے ہیں۔ہیڈکوچ نے لیگ اسپنر شاداب خان کی فارم کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کچھ عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں، جب کہ عثمان قادر کی صورت میں مزید نوجوان لیگ اسپنرز پر محنت کررہے ہیں اور انہیں بھی موقع دے رہے ہیں تاکہ ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کے بیک اپ کے طور پر بولرز تیار ہوجائیں۔مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیاکی ٹیم کافی مضبوط ہے، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے دورہ آسٹریلیاایک اچھاموقع ہے،امیدہے نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی کرکٹ دیکھنے کوملے گی۔چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ یونٹ کوپیس اورباونس سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگتاہے، ٹیم ہرشعبے میں پلان سیکھی لے تونتائج اچھے مل سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں