ہاتھ دھونے

دن میں کم از کم چھ مرتبہ ہاتھ ضرور دھوئیں، نئی تحقیق

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دن میں کم از کم چھ مرتبہ ہاتھ دھونے سے کورونا وائرس جیسے انفیکشن سے متاثر ہونے سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں 2006 سے 2009 کے درمیان جمع کیے جانے والے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا اور ایسے وائرسز پر تحقیق کی گئی جو ساخت کے اعتبار سے کورونا وائرس سے ملتے جلتے تھے۔کورونا وائرسز دراصل وائرس کی فیملی ہے جن کے باعث عموماً کم خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں جیسے بخار اور ان سب کا خاتمہ پانی اور صابن کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

ہر سال موسم سرما کے دوران طبی ماہرین کی کونسل انگلینڈ میں لوگوں سے پوچھتی ہے کہ کیا ان میں نزلہ یا زکام کی طرح کے علامات ہیں اور ایسے افراد کے ٹیسٹ کرتی ہے جن میں بخار جیسی علامات پائی جاتی ہیں جو کورونا وائرس کی چند علامات میں سے ایک ہے۔یہ تحقیق ویلکم اوپن ریسرچ نامی جریدے میں شائع ہوئی تاہم ابھی اسے دوسرے محققین سے منظوری ملنا باقی ہے اس میں یہ معلوم ہوا کہ اس تحقیق میں حصہ لینے والے 1663 افراد میں وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں اگر وہ اپنے ہاتھ دن میں چھ مرتبہ دھوئیں تاہم دن میں 10 مرتبہ ہاتھ دھونے سے وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات میں مزید کمی نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں