دنیش کنیریا

دنیش کنیریا کی درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری، جواب طلب

کراچی (عکس آن لائن) سابق کر کٹر دنیش کنیریا کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر سند ھ ہائیکورٹ نے پی سی بی اور وفاقی وزارت کھیل کو 15 جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں دنیش کنیریا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔دنیش کنیریا کے وکیل نے کہا کہ پی سی بی کی مدد چاہتے ہیں جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اس پابندی کے خلاف کوئی اپیل نہیں ہوتی آئی سی سی میں ؟وکیل نے بتایا کہ دنیش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں ، اسی طرح دیگر کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے .

جس پر عدالت نے پی سی بی اور وفاقی وزارت کھیل کو 15 جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست کی سماعت میں دنیش کنیریا کے مطابق ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں، نام فائنل ہوچکا ہے، مگر خدشہ ہے بورڈ کی پابندی کے باعث نہیں کھلایا جائے گا،مجھے پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے اور کوئی دوسرا روزگار نہیں ہے۔دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر کو دوسرا موقع دیا گیا، مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں