ماہرہ خان

دنیا کے بنائے گئے رشتوں میں سب سے نایاب رشتہ ’’پھپھو‘‘ کا ہے، ماہرہ خان

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے کہاکہ دنیا کے بنائے گئے رشتوں میں سب سے نایاب رشتہ ’’پھپھو‘‘ کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں حیرانگی ہوتی ہے جب بھی کوئی مزاحیہ پوسٹ میں کا پھپھونام دیکھتی ہیں جب کے یہ ایک بہت پیار بھرا اور نایاب رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا بچپن ’’جوائنٹ فیملی میں گزارا ہے ، ان کی دو پھپیاں ہیں جو بچپن سے اب تک وہ اپنے بچوں سے زیادہ انہیں پیار کرتی اور خیال رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں پھپھو کا میرے والد سے پیار قابل دید ہے اور اس دنیامیں ان کے لئے سب سے محفوظ پناہ گاہ ان کا گھر ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی دونوں پھپھو کے ساتھ تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہاکہ وہ اتنے بہترین رشتے نوازنے پراپنے رب کی شکر گزار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں