وزیراعظم

دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی،وزیراعظم

گلگت (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اہل کشمیر کی وکالت کروں گا،دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی، مودی نے کشمیریوں کے تمام انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں،ھارتی فوج نے کشمیریوں کو قید کر کے رکھا ہوا ہے، ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، عدل اور انصاف سے قوم پر اللہ تعالی کی برکت نازل ہوگی، یہی قوم دنیا کے سامنے مثال بنے گی، گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے، چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا،گلگت بلتستان کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرا سامراج کو شکست دی، زیادہ تر لوگوں کو نہیں پتا 1947 میں گلگت بلتستان میں کیا ہوا تھا، اللہ تعالی کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، کلمہ گو کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

وزیراعظم عمران خاننے گلگت بلتستان میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج گلگت کو یوم ازادی کی تقریب پر مبارکباد دیتا ہوں پاکستان میں لوگوں کو نہیں پتہ کہ 1942 میں گلگت بلتستان میں ککیا ہوا تھا‘ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ یہاں کے لوگوں نے آزادی کی جنگ لڑی اور ڈوگرہ حکومت کو شکست دی اور آزاد ہوئے اور سکردو اور دیگر علاقوں کو آزاد کرایا‘ وزیراعظم نے کہا کہ لاالہ الااﷲ ایک انسان آزاد کرتا ہے جب ہم یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ کلمہ توحید انسان کو غیرت دیتا ہے کیونکہ وہ انسانوں کے سامنے نہیں جھکتا‘ وہ انسان کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا صرف اﷲ پر توکل کرتا ہے‘ حضور نبی کریم دنیا کے سب سے عظیم انسان تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضور کی غیر مسلم حکومتوں کو لکھے گئے خطوط لکھنے کا ذکر کرتے ہیں کہا کہ نبی کریم نے انہیں کہا تھا کہ اگر تم نے سنا تو تمہارے فائدے کے لئے ہے۔

اور نبی کریم کے خط لکھنے کی وجہ سے دو سپر پاور نے صرف دس سالوں میں گھٹنے ٹیک دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ نے ہممیں پاکستان دیکر خاص تحفہ دیا ہے اس کا نعرہ ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اﷲ اور ہمیں اس کو سمجھنا چاہئے بحیثیت قوم ہم نبی کی امت ہیں ہم واحد ملک ہیں جو اسلام کے نام پر بنا تھا۔ ہم پر بہت بڑی زمہ داری ہے ہم نے مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلنا ہے مدینہ کی ریاست بننے کے بعد مسلمان ایک ہزار تک سپر پاور رہے اور یہ ہمیشہ کے لئے ہمارے لئے ماڈل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ان اصولوں پر چلنا ہے جو اصول مسلمان کو دنیا میں اٹھانے کے لئے بنے تھے اور جب ہمارا ملک اٹھے گا تو انہی اصولوں پر اٹھے گا یہ اصول عدل و انصاف ہے۔ جب ملک میں عدل و انصاف ہوگا تو ملک میں برکت ہوگی اور پاکستانی قوم دنیا میں سب کے لئے ایک مثال بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں تین ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے اور 9 لاکھ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے دنیا بھر میں کشمیریوں کا سفیر اور ترجمان ہوں۔ مودی نے آخری پتہ کھیل لیا کرفیو اٹھنے پر عوام کا سمندر سڑکوں پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان بہت خوبصورت علاقہ ہے دنیا میں ایسی جگہ کوئی نہیں دیکھی جبکہ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں