واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے والے سینٹر کے فیصلوں کا خیرمقدم کیاہے جس نے دہشت گردی کے مالی معاونت کاروں کی فہرست میں 25 ایرانی اور ایران نواز اداروں اور افراد شامل کیا ہے۔
دنیاکو ایران کے شر سے محفوظ رکھنے لیے مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے کے مرکز کے فیصلوں سے دنیا کو ایران سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جانے کی نشاندہی ہوتی ہے۔اْنہوں نے وضاحت کی کہ ایران میں حکومت دنیا کو یہ دکھانا نہیں چاہتی کہ وہ اپنے پیسوں کا غلط استعمال کیسے کرے۔
انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے دو بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کرے۔