کورونا وائرس

دنیا میں کورونا وائرس کیسز پانچ کروڑ 24لاکھ سے متجاوز،12لاکھ 89ہزار ہلاکتیں

نیویارک(عکس آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 24 لاکھ 40 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 89 ہزار 747 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 153 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 64 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 66 لاکھ 76 ہزار 965 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 47 ہزار 397 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار 630 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 38 لاکھ 12 ہزار 554 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،

جن میں سے 18 ہزار 683 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 66 لاکھ 48 ہزار 679 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 28 ہزار 165 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 84 ہزار 39 ہو گئی۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 63 ہزار 406 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 57 لاکھ 49 ہزار 7 تک جا پہنچی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 42 ہزار 535 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 18 لاکھ 65 ہزار 538 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 31 ہزار 593 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 36 ہزار 960 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 40 ہزار 105 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 63 ہزار 93 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 34 ہزار 531 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 73 ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوئے ۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 50 ہزار 365 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 12 لاکھ 56 ہزار 725 ہو چکے ہیں۔کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 33 ہزار 312 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ 65 ہزار 326 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اضافے کے ساتھ اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 42 ہزار 953 ہو گئی جبکہ کیسز 10 لاکھ 28 ہزار 424 ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں