چینی صدر

دنیا میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے اجراء کی 70 ویں سالگرہ کے اجلاس سے اہم خطاب کیا۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کا قیام ایک تاریخی انتخاب ہے۔ چین کے رہنماؤں نے پہلی بار خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے باہمی احترام، باہمی عدم جارحیت، ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت، مساوات ، باہمی فائدے اور پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو مکمل طور پر پیش کیا، جو طویل عرصے سے چینی آئین میں شامل ہیں اور چین کی پرامن اور آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد بن چکے ہیں۔

گزشتہ 70 سالوں میں پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصول بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصول بن چکے ہیں. شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصول اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی مکمل عکاسی کرتے ہیں ، بین الاقوامی تعلقات کی ترقی میں وقت کے عمومی رجحان سے مطابقت رکھتے ہیں، دنیا کے تمام ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہیں اور مختلف سماجی نظام رکھنے والے ممالک کو تعلقات قائم کرنے اور فروغ دینے کے لئے صحیح رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

یہ پانچ اصول مختلف ممالک کے مابین دیرینہ مسائل اور بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کے لئے ایک نیا راستہ کھولتے ہیں، اور “بلاک سیاست” اور “اثر و رسوخ کے دائرے” جیسے فرسودہ اور تنگ تصورات اور محاذ آرائی کی سوچ سے بالاتر ہوکر ایک نیا راستہ کھولتے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ “گلوبل ساؤتھ” کے تعاون کی بہتر حمایت کے لئے چین “گلوبل ساؤتھ” ریسرچ سینٹر قائم کرے گا، اگلے پانچ سالوں میں “گلوبل ساؤتھ” ممالک کو “پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے لئے ایک ہزار ایکسیلینس اسکالرشپس” اور ایک لاکھ تحقیقی اور تربیتی مواقع فراہم کرے گا اور “گلوبل ساؤتھ” یوتھ چیمپئنز پروگرام کا آغاز کرے گا۔ چین بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ (آئی ایف اے ڈی) میں جنوب-جنوب اور سہ فریقی تعاون فنڈ قائم کرے گا اور گلوبل ساؤتھ میں زرعی ترقی کی حمایت کے لئے 10 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ کرے گا۔ چین گلوبل ساؤتھ کے مزید ممالک کو ڈیجیٹل اکانومی اور گرین ڈیولپمنٹ پر بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فریم ورک میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا تصور اور پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصول پرامن ترقی کے راستے پر چلنے کے لئے چین کے پختہ عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ چین کا پرامن ترقی کی راہ پر چلنے کا عزم تبدیل نہیں ہوگا۔ دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور دنیا میں مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔