کورونا وائرس

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ، اموات 14 لاکھ 26 ہزار سے تجاوزکر گئیں

واشنگٹن(عکس آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 7 لاکھ 20ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 26 ہزار ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 68 ہزار219 اموات اور ایک کروڑ31 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ، اورحکومت نے واضح کردیا ہے کہ مزید صورتحال خراب ہونے پرسخت لاک ڈاؤن بھی لگایا جاسکتا ہے ۔ نئی پابندیوں کے تحت لوگوں کو 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گھر وں میں رہنا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سماجی فاصلہ اپنانے کی ہدایات دی جارہی ہیں ۔ امریکی ریاست آریگون اور نیومیکسیکو میں بھی دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے ، بھارت میں اس جان لیوا وائرس سے 1 لاکھ 35 ہزار 261 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 66 ہزار 705 ہو چکی ہیں جبکہ گھروں میں آئسولیشن میں موجود مریضوں کی ہلاکتوں کا کوئی شمار موجود نہیں ہے ۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار اور 61 لاکھ66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ فرانس کورونا متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے ، فرانس میں 21 لاکھ 70ہزار سے زائد افراد متاثر اور50 ہزار618 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزارسے زائد ہے۔ اسپین میں 16 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 15 لاکھ 57 ہزار کورونا کیسز اور 56ہزار533اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 13 لاکھ 90ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور37 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 35ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ12 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں ہلاکتوں کی تعداد 35ہزار ہوچکی ہے جبکہ 12 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا سے 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 4 کروڑ 20 لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا جبکہ 27 جون تک کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں