دنیا بھر

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن(عکس آن لائن )دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ مجموعی کیسز 2 کروڑ 41 لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔دوسرے نمبر پر بھارت دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔برطانیہ میں وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 1280 اور جرمنی میں ایک ہزار 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں