شوگر

دنیا بھر میں”شوگر” کا عالمی دن 14نومبرکومنایا جائیگا

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں”شوگر” کا عالمی دن 14نومبرکومنایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس موذی مرض بارے میں شعور بیدار کرنا ہے یہ بیماری ایک خاموش قاتل ہے۔مکمل پرہیز اورچہل قدمی اور ورزش سے ہی اس مرض کے خلاف جنگ کی جاسکتی ہے۔

بہت زیادہ پیاس،تھکاوٹ،دھندلی نظر، پائوں کا سن ہونا،زخموں کا دیر سے بھرنا،چڑچڑا پن، کمزوری اور بھوک کا احساس،جسمانی وزن میں کمی اور ٹوائلٹ کا بار بار رخ کرنا شوگر کی علامات ہیں۔اس بیماری میں لبلبہ انسولین پید کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں