ڈاکٹرفیصل سلطان

دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہوچکی ،نئی لہر ہمارے ہیلتھ سسٹم پر اثر انداز ہوسکتی ہے’ ڈاکٹر فیصل سلطان

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہوچکی ہیں اورنئی لہر ہمارے ہیلتھ سسٹم پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویڈیو پیغام میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں واضح طور پرکرونا وائرس کی ایک نئی لہر آچکی ہے اورپنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان نئی لہر کی زد میں ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ نظر آرہا ہے۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی بھی ہیں۔خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کچھ اقسام بہت زیادہ خطرناک بھی ہوسکتی ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگرہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔عوام سے درخواست ہے کہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں