کورونا وائرس

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 21 لاکھ 58 ہزار594

بیجنگ (عکس آن لائن) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کی تازہ ترین صورتحال جاری کردی ہے، یہ اعدادوشمار 17 اپریل کو 0500 جی ایم ٹی تک کے ہیں جس کے مطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 21 لاکھ 58 ہزار594 تک پہنچ گئی ہے،

سب سے زیادہ 6 لاکھ 71 ہزار349 مصدقہ کیسز امریکہ میں ہیں جبکہ سپین میں 1 لاکھ 84 ہزار948 مصدقہ کیسز اسی طرح اٹلی میں 1 لاکھ 68 ہزار941 مصدقہ کیسز ، فرانس میں 1 لاکھ 47 ہزار91 اورجرمنی میں 1 لاکھ 37 ہزار698 مصدقہ کیسز علاوہ ازیں برطانیہ میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار148 تک پہنچ گئی ہے،

ایران میں 77 ہزار995 مصدقہ کیسز اسی طرح ترکی میں 74 ہزار193 جبکہ بیلجیم میں 34ہزار809 مصدقہ کیسز اور چین میں 84ہزار148 مصدقہ کیسز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں