دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کےمصدقہ کیسز کی تعداد 37 لاکھ 55 ہزار379 ہوگئی

بیجنگ (عکس آن لائن) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کئے ہیں، یہ اعداد وشمار 7 مئی کو0500 جی ایم ٹی تک ہیں۔

پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 37 لاکھ 55 ہزار379 تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 12 لاکھ 28 ہزار603 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، اسپین 2 لاکھ 20 ہزار325 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ اٹلی 2 لاکھ 14 ہزار457 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں 2 لاکھ 2 ہزار359 مصدقہ کیسز ہیں، فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار224 جبکہ جرمنی میں 1 لاکھ 68 ہزار162ہوگئی ہے، روس میں 1 لاکھ 65 ہزار929 مصدقہ کیسز ہیں۔

ترکی میں 1 لاکھ 31 ہزار744 مصدقہ کیسز اور برازیل میں 1 لاکھ 26 ہزار611 تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 84 ہزار409 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں