وزیر اعظم عمران خان

دلی میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیاگیا،وزیر اعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دلی میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیاگیا،عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو صورتحال کے تباہ کن نتائج آ سکتے ہیں اور یہ تباہ کن نتائج نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہونگے۔

ہفتے کے روز وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دلی میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیاگیا اور مسلمانوں کے قتل عام میں ریاستی پولیس اور آر ایس ایس غنڈوں کو استعمال کیاگیا ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قتل عام سے بھارت میں مقیم20 کروڑ مسلمانوں میں انتہا پسندی کو فروغ ملے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم سے نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے ، بھارتی غاصب فوج مقبوضہ کشمیر میں بھی ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو صورتحال کے تباہ کن نتائج آ سکتے ہیں اور یہ تباہ کن نتائج نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں