ایمزون

دفاعی کنٹریکٹ کا معاملہ، ایمزون نے پینٹاگان کو چیلنج کر دیا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ایک اہم دفاعی کنٹریکٹ مائیکروسافٹ کو دیے جانے کے خلاف ایمزون نے امریکی وفاقی عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ایمزون کے ترجمان نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ مقدمے میں کیا موقف اختیار کیا گیا ہے۔

پچھلے ماہ ایک غیر متوقع فیصلے میں پینٹاگان نے دس ارب ڈالر مالیت کا ’انٹرپرائز ڈیفنس انفراسٹرکچر کلاؤڈ‘ نامی منصوبہ ایمزون کی حریف کمپنی مائیکرو سافٹ کو دینے کا اعلان کیا تھا تاہم تکنیکی اعتبار سے اس مخصوص کنٹریکٹ کے لیے ایمزون زیادہ موزوں کمپنی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں