عالمی اجتماع رائے ونڈ

دعوت وتبلیغ کا کام عظیم کام ہے ،عالمی تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کے وسیع میدان میں شروع ہوگیا

رائے ونڈ (نمائندہ عکس آن لائن)تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع رائے ونڈ میں امیر جماعت مولانا نذر الرحمان کے ابتدائی بیان سے شروع ہوگیا، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اجتماع گاہ کیلئے 1600 پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع رائے ونڈ کے وسیع میدان میں شروع ہوگیا ،ابتدائی بیان میںامیر جماعت مولانا نذرالرحمان نے کہاکہ دعوت وتبلیغ کا کام عظیم کام ہے ،انبیاء اکرام نے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا پیغام پوری دنیا میں پہنچا یا ،نبی اکرم ۖکے بعد اب اس عظیم دعوت کا کام امت کے سپرد ہے ،ہر کلمہ گو داعی ہے اس کلمے کی دعوت کو پوری دنیا میں پہنچانے کا کام کرنا ہے ۔

اجتماع میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق کارکنان شرکت کررہے ہیں اجتماع کی سکیورٹی کیلئے 1600اہلکارتعینات کردئیے گئے ہیں ، اجتماع گاہ کی سکیورٹی کیلئے 4ایس پیز ،10ڈی ایس پیز ،25انسپکٹر ز،100سب انسپکٹر ز،100اے ایس آئی تعینات کردئیے گئے ہیں ۔پولیس اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دینگے ،ماسک کے بغیر پنڈال میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں