فردوس عاشق اعوان

دعا ہے نواز شریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کاسامنا کر سکیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دعا ہے نواز شریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کاسامنا کر سکیں، وزیراعظم نے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی مثال قائم کی، عمران خان کوہرا نے کی کوشش کرنےوالے ان سے ہارے اور آئندہ بھی ہاریں گے۔

منگل کو فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کہا دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔انکی تندرستی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکر قانون کا سامنا کر سکیں ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے مشن پرکاربندہیں، آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کےلیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے اور معیشت کی بحالی کے ساتھ عوام کےلیے آسانیاں بڑھتی جائیں گی۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان کوہرا نے کی کوشش کرنےوالے ان سے ہارے آئندہ بھی ہاریں گے، ایک طرف مافیاہے تو دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں