دعا منگی اغواکیس

دعا منگی اغواکیس کے ملزم زوہیب کے فرارکا معاملہ، پولیس اہلکارکی ضمانت منظور

کراچی (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی شیخ عباس مہدی کی عدالت نے ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اہلکارکی ضمانت منظورکر لی۔ دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرارکے معاملے میں عدالت نے ملزم حبیب ظفر کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم گزشتہ چھ ماہ سے جیل میں ہے۔ پولیس نے تاحال کیس کا چالان جمع نہیں کرایا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے ایس ایس پی کے ذریعے بھی کئی مرتبہ چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس اور شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ایک ملزم نایاب کی پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ پولیس کے مطابق 27 جنوری 2022 کو دعا منگی کیس کا ملزم زوہیب قریشی پولیس کسٹڈی سے فرارہوگیا تھا۔

ملزم زوہیب قریشی کو جیل پولیس کے اہلکارشاپنگ کرانے کے لیے کراچی کے نجی مال میں لے گئے تھے جہاں سے ملزم زوہیب قریشی فرارہوگیا تھا۔ عدالت نے دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرارکے معاملے میں ملزم حبیب ظفر کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظورکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں