علی خامنہ ای

دشمن حکومت گرانے میں ناکام رہا، اب مزدوروں کو احتجاج میں آگے لا سکتا ہے،علی خامنہ ای

تہران (عکس آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دو ماہ کی بد امنی کے باوجود دشمن اسلامی حکومت کو گرانے میں ناکام رہنے کے بعد مزدوروں کو احتجاج کے لیے آگے لانے کی کوشش کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای کا یہ بیان ایرانی یونیورسٹیوں اور بعض شہروں میں ہونیوالے شدید احتجاجی مظاہروں کے بعد دیے گئے بیان میں کیا۔جاری احتجاجی مہم ایرانی علما کی حکومت کے لیے کئی دہائیوں میں اب تک کا سب سے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ احتجاج میں شدت آرہی ہے اور حکومتی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایرانی سریم لیڈر نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ‘ اللہ کا شکر ہے کہ اس لمحہ موجود تک ہمارا دشمن ناکام رہا ہے، لیکن دشمن ہر روز ایک نیا داو آزما رہا ہے اور پھر اس داو میں بھی شکست سے دوچار ہو رہا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویشن کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ ہو سکتا ہے اب دشمن مختلف طبقات یعنی مزدوروں اور خواتین کو آگے لانے اور آزمانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ایرانی صحافی بھی اپنے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان صحافیوں کو مہسا امینی کی ہلاکت سے متعلق خبروں کی کوریج پر حراست میں لیا گیا ہے۔ایران میں بد امنی کی یہ لہر ستمبر میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئے تھے۔ مہسا امینی کو سر نہ ڈھانپنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا کہ ایرانی قانون کے مطابق یہ قانون کی خلاف ورزی تھی۔مہسا کی ہلاکت کے بعد سولہ ستمبر سے احتجاج شروع ہو کر ابھی تک جاری ہے۔ اب تک اس احتجاج میں سینکڑوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں گرفتار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں