شیخ رشید احمد

دس مئی سے ٹرین آپریشن بحال کر نا چاہتے تھے ، صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دس مئی سے ٹرین آپریشن بحال کر نا چاہتے تھے ، صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے ۔ جمعرات کو ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق وزیر ریلوے نے ویڈیو بیان میں کہاکہ جس طرح عوام نے لاک ڈاون فیصلہ کا ساتھ دیا وہ قابل صد تحسین ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش تھی کہ 10 مئی سے ٹرین آپریشن بحال کردیں لیکن ہم تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے

۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بطور ڈیموکریٹ وزیر اعظم اس فیصلہ کو مزید تین دن کے لئے زیر غور رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری کوشش یے کہ غریب کی سواری ٹرین کو عید سے قبل دوبارہ شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ عمران خان کی اجازت سے عید سے قبل دوبارہ ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں