ڈاکٹر ظفر مرزا

دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس امید کا اظہا رکیا ہے کہ دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے،، 2019 میں صحت سے متعلق ہم نےاپنے وژن پر توجہ دی۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 2019 صحت کارڈ کا اجرا کیا اور اس کا دائرہ وسیع کیا، دسمبر تک غریب خاندانوں تک صحت کارڈ پہنچاچکے ہیں،

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2019 میں معیشت کی طرح سماجی شعبوں میں زبردست تنزلی کا سامنا رہا ، دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے دسمبر 2020 تک پاکستان کی آدھی آبادی کو صحت کارڈ کےاجرا کا ہدف ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ 2017 تک پولیو کے کیسز کی تعدادمحدود ہوکر8رہ گئی تھی اور 2018 کے شروعات میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے کے اشارے ملے جبکہ 2019 میں پولیو کے 19کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 2018سے کے پی میں پولیو وائرس زیادہ رپورٹ ہوا ، ہم نے پولیو ویکسین کیلئے 4کروڑ بچوں تک رسائی حاصل کی ہے،

امید ہے، دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے۔ظفر مرزا نے کہا کہ جون 2020تک ڈسپوزل سرنج کا تدارک کریں گے ، جون تک ایسی سرنج متعارف کرائیں گے جو دوبارہ
استعمال کے قابل ہی نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں