مہنگائی

دسمبر 2020 کے مقابلے میں جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.65 فیصد رہی

لاہور(عکس آن لائن) نئے سال کے پہلے ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی اور دسمبر 2020 کے مقابلے میں جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.65 فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ اعداد و شمارجاری کردئیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور دسمبر 2020 کے مقابلے میں جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.65 فیصد رہی۔پہلے7ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح8.19فیصدریکارڈکی گئی ، ایک ماہ میں چینی 14.76 فیصد ،مسٹرڈ آئل 10، گندم 8 فیصد ، گھی 6 فیصد، پھل5، خوردنی تیل3، تازہ دودھ 2 فیصد ، مصالحہ جات6.88 اور بجلی کینرخ 5.96 فیصد مہنگے ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق ایک ماہ میں آلو 33.57 فیصد، ٹماٹر30، چکن 28، پیاز 24 ، انڈے 15.39فیصد، سبزیاں10اورمصالحہ جات 10فیصدسستے ہوئے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ سالانہ بنیادوں پرمصالحہ جات 27، چینی25.95، مسٹرڈ آئل 23 فیصد ، گندم کی مصنوعات 24.53 فیصد اور ویجی ٹیبل گھی 21 فیصد مہنگی ہوئے۔سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 32 فیصد، پیاز30، ویجی ٹیبل 26 فیصد ، دال چنا 19 فیصد، مچھلی7، پھل 6 اور بیسن 5.71 فیصد سستے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں