خام تیل

دسمبر 2019ء کے دوران خام تیل کی برآمدات میں 41.29 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) دسمبر 2019ء کے دوران خام تیل کی برآمدات میں 41.29 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارے برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران خام تیل کی برآمدات 18.4 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ نومبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 31.3 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2019ء کے مقابلہ میں دسمبر 2019 کے دوران کروڈ آئل پٹرولیم کی قومی برآمدات میں 12.9 ملین ڈالر یعنی 41 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں