پروموشنل ویڈیو ریلیز

دبئی کے برج خلیفہ پر “ایشین مومنٹ، چائنا گفٹ” کی پروموشنل ویڈیو ریلیز

د بئی (عکس آن لائن)روایتی چینی تہوار وسط خزاں فیسٹیول کے موقع پر دبئی کی لینڈ مارک اور دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ نے ایک شاندار لائٹ شو کا انعقاد کیا اور اس میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لانچ کی گئی “ایشین مومنٹ، چائنا گفٹ” پروموشنل ویڈیو نے چائنا موبائل، چائنا پوسٹ اور یدی الیکٹرک وہیکل جیسے متعدد چینی برانڈز کو مقامی ناظرین کے لیے شاندار انداز میں پیش کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

دبئی کے وسط میں واقع برج خلیفہ 828 میٹر بلند ہے اور اس کا بیرونی حصہ دنیا کی سب سے بڑی ایل ای ڈی اسکرین بناتا ہے۔ موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ چینی نئے سال کے لائٹ شو نے مسلسل چار سال تک برج خلیفہ پر دنیا بھر کے چینی عوام کو چینی نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے اور یہ لائٹ شو روایتی چینی ثقافت کو پیش کرنے اور غیر ملکی تبادلوں کو مضبوط بنانے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں