دبئی

دبئی میں زرعی فرموں کے لیے نیا بزنس پارک تعمیر کرنے کا اعلان

دبئی (عکس آن لائن)امارت دبئی نے خصوصی زرعی فرموں کے لیے ایک نیا بزنس پارک تعمیرکرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کا مقصد تحفظِ خوراک کو یقینی بنانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آلِ مکتوم نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اس منصوبہ کا پہلا مرحلہ فوڈ ٹیک ویلیکے نام سے ہوگا۔اس میں پارک کے صدر دفاتر، تحقیق وترقی کی تنصیبات،مرکزایجادات ،خوراک کا ایک چھوٹا لاجسٹیکس مرکز اور عمودی کاشتکاری کے لیے علامے شامل ہیں۔دبئی ایک صحرائی شہر ہے اور وہ خوراک کی کم وبیش تمام اشیا درآمد کررہا ہے۔

اب اس کی حکومت متحدہ عرب امارات میں شامل دوسری امارتوں کے ساتھ مل کر خوراک کی رسد کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے گذشتہ ایک سال کے دوران میں دنیا بھر میں خوراک کی اشیا کی رسد بری طرح متاثرہوئی ہے۔اس کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں عالمی سطح پر ہوشربا اضافہ ہواہے۔اس کے پیش نظر اب یواے ای مزید فصلیں اگانے اور گلہ بانی کے منصوبوں پر عمل درآمد تیز کررہا ہے۔تیل کی دولت سے مالامال یو اے ای اس وقت اپنی خوراک کی90 فی صد اشیا درآمد کرتا ہے۔حاکم دبئی اور یواے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی خوراک کی تجارت27ارب ڈالرسالانہ سے بڑھ چکی ہے۔ہمارا ملک خوراک کا عالمی لاجیسٹکس مرکز ہے اور ہم زرعی کاروبار کے ماحول کے فروغ کیلیے کام کریں گے۔اس مقصد کے لیے ہم کاشت کاری کی نئی ٹیکنالوجیزتیار کریں گے اور مستقبل کے لییخوراک کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں