میرا

دامن صاف ہے ، میرا نے فراڈ کے الزام کی تردید کر دی

لاہور(عکس آن لائن )ااداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے فراڈ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے اور میں نے کسی کے پیسے نہیں کھائے ۔ کوریو گرافر لاڈا کی جانب سے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم قرار دے کر امداد حاصل کرنے کے الزام پر میرا نے کہا کہ یہ قول سو فیصد درست ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو ۔ میرا دامن بالکل صاف ہے اور میںنے کسی سے کوئی پیسے منگوائے اور نہ کسی کے پیسے کھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات پریس کانفرنس میں دوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں