دالوں کی پیداوار

دالوں کی پیداوار میں اضافہ ، رعائتی زرعی مشینری کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ

راولپنڈی(عکس آن لائن):دالوں کی پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبے کے تحت رعائتی زرعی مشینری کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی کی (آج ) 17جنوری آخری تاریخ ہے ۔زرعی ترجمان نے بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب اورپاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے اشتراک سے دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت زرعی مشینری کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی (آج ) پیر 17جنوری تک جاری رہے گی جبکہ کامیاب خوش نصیبوں کی قرعہ اندازی27 جنوری 2022 کو ہوگی ۔زرعی ترجمان نے بتایاکہ زرعی آلات / مشینری بک کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری 2022ہوگی۔اس منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو شفاف قرعہ اندازی کے تحت سبسڈی پر مکینیکل ویڈر، ملٹی کراپ تھریشر، سمال ویڈر اور دالوں کی ڈرل فراہم کی جائے گی۔

دالوں کے کاشتہ رقبہ کی بنیاد پر ہر ضلع کیلئے مشینری کا کوٹہ مخصوص ہے۔اس منصوبہ سے مستفید ہونے کیلئے ضروری ہے کہ کاشتکار 5 تا 25 ایکڑ تک زمین کا مالک /مزارع/ ٹھیکیدار ہو اور جو کم از کم 50 ہارس پاورٹریکٹر کا مالک بھی ہو۔زرعی رقبہ مشترکہ ملکیت ہونے کی صورت میں خاندان کا صرف ایک ہی فرد اس سبسڈی کیلئے درخواست دینے کا اہل ہوگا۔درخواست گزار ایک یا ایک سے زیادہ زرعی آلات / مشینری کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں