دالوں

دالوں کی قیمتوں میں 20 سے 40 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا

سرگودھا(عکس آن لائن) 2019 کے خاتمے کیساتھ ہی نئے سال کے پہلے دن ہی پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس سلنڈر، دالیں، آٹا اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے مختلف دالوں کی قیمتوں میں 20 سے 40 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے

جبکہ چینی بھی شوگر ملز کی بندش کیساتھ ہی مارکیٹ سے غائب ہونے لگی اور اس کی قیمت بھی 80 روپے کلو سے تجاوز کرگئی تبدیلی سرکار مختلف مسائل میں الجھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان سے کھانے پینے کی اشیا اور دیگر معاملات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے جو حکومت کیلئے کسی طرح بھی نیک شگون نہیں ہے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث اس کا انجام ق لیگ سے بھی بدتر ہوگا عوامی ذرائع کے مطابق عمران خان کے یوٹرن عوام کیلئے وبال جان بنتے جارہے ہیں اور اپوزیشن اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوامی ہمدردیاں سمیٹ رہی ہے جس کی وجہ سے آنیوالے دنوں میں پی ٹی آئی کیلئے اپنی شہرت کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں