نیویارک ((عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دوعہدیداروں نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ داعش اوراس سے وابستہ تنظیمیں بشمول ٹی ٹی پی پڑوسی ممالک کیلئے بدستور سنگین خطرہ ہیں ۔
اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر یواین اوسی ٹی کی رپورٹ میں امریکی فورسزکے بعد طالبان کے کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ رکن ممالک نے افغانستان کے اندراورپڑوسی ریاستوں میں بڑی مقدارمیں ہتھیاروں اور دیگرفوجی سازوسامان کے پھیلائو پرتشویش کا اظہارکیا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نیٹو کے ہتھیارجوعام طور پرسابق افغان نیشنل ڈیفنس اورسیکیورٹی فورسز کو فراہم کیے گئے تھے اب طالبان اور القاعدہ سے وابستہ گروپوں جیسے کہ تحریک طالبان پاکستان اور داعش خراسان کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔