بارش و برفباری

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(عکس آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواﺅں کا نیا سلسلہ30ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے 30 ستمبر تک چترال، دیر، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ژوب، برکھان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے،

بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آجائے گی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا،پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں