خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج میں نقد رقم دینے کا اعلان

پشاور (عکس آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پلان تشکیل دیا ہے، شہریوں کو فوڈ پیکیج کی بجائے نقد رقم دی جائے گی، نقد رقم دینے کا مقصد عوام کو دھکم پیل اور بد نظمی سے بچانا ہے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہے، خیبر پختونخوا میں تقریبا 50 لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس پروگرام کے تحت 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا ہے کہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں