تعلیمی ادارے

خیبر پختونخوا حکومت کاتعلیمی ادارے 31مئی سے کھولنے کا فیصلہ

پشاور(عکس آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے مزیدپانچ اضلاع میں تعلیمی ادارے 31مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بنوں، چارسدہ، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی میں پیر 31مئی سے اسکول کھولے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہونے پر باقی ادارے بھی کھول دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 21اضلاع میں تعلیمی ادارے پہلے ہی کھل چکے ہیں تاہم کورونا سے زیادہ متاثرہ اسکول بند تھے جنہیں اب 31مئی سے کھولا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں جو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں جبکہ 5فیصد سے زیادہ کورونا متاثرہ علاقوں میں اسکول 7جون سے کھول دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں