انتخابات

خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (عکس آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لا ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں