خوشاب

خوشاب:ڈسٹرکٹ کوآ رڈنیشن کمیٹی برائے پا پولیشن ویلفیئر کا اجلا س ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد

خوشاب(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ کوآ رڈنیشن کمیٹی برائے پا پولیشن ویلفیئر کا اجلا س ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔اجلا س کی صدارت ایم پی اے ساجدہ آ ہیر اور ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ( جنرل ) خو شاب نا دیہ شفیق نے کی ۔اجلا س میں ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفئیر آ فیسر چو ہد ری محمد شاہد ،سی ای او ہیلتھ اتھا رٹی ڈ اکٹر اورنگ زیب ،ڈ سٹرکٹ ڈیمو گرافر عقیلہ تبسم ،ڈاکٹر عنبر ین تا ج،الفت بلو چ، قا ری عبدالر شید قا دری کے علا وہ اوقا ف اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفےئر آ فیسر چو ہدری محمد شا ہد نے گذشتہ ماہ کی محکما نہ کا رکر دگی کے با رے بر یفنگ دی ۔انہوں نے بھٹہ مز دوروں اور خا نہ بدوش کمیو نٹی میں آ گا ہی سیشن اور میڈ یکل کیمپ کے انعقا د کے با رے آ گاہ کیا ۔

اجلا س میں آ گاہی پر وگرام کو مثبت بنا نے اور اس میں تیزی لا نے کیلئے ڈ پٹی ڈائر یکٹر کا لجز کو ممبر بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔سکو لز سطح پر فیملی ویلفئیر کی آ گاہی کے موثر لیکچرز دینے اور وومن ڈے کے حوالے سے بھی آ گاہ کیا گیا ۔صدر اجلا س نے ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفئیر کی مجموعی کا رکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفئیر آ فیسر کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پا پولیشن ویلفئیر کلینک کے ساتھ گندگی اور کچرا کا ڈھےر لگانے کے نو ٹس پر صدر اجلا س نے اس شکا یت کا فوری ازالہ کر نے کے احکا مات جا ری کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں