خورشید شاہ

خورشید شاہ کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

سکھر(عکس آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ سے زائد غیر قانونی اثاثے بنانے کا ریفرنس فائل کیا گیا ہے ریفرنس میں سابق اپوزیشن لیڈر سمیت 18فراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

نیب نے ریفرنس میں پی پی رہنما کے بھتیجے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، خورشید شاہ کی دو بیگمات بی بی طلعت اور بی بی گلناز، دونوں صاحبزادوں فرخ شاہ اور زیرک شاہ، رحیم بخش اعوان، نثار احمد پٹھان، عبد الرزاق بحرانی، محمد اکرم خان، جنید قادر شاہ، محمد شعیب، طفیل احمد، زوہیب میر، ثاقب رضا اور محمد ثاقب کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں سید خورشید شاہ کی 600ایکڑ زرعی زمین، متعدد اکاﺅنٹس، کراچی اور سکھر میں پلاٹس بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں