اداکارہ لیلیٰ

خود کو ذہنی طور پر پر سکون رکھنے کیلئے عارضی طور پر کام نہیں کر رہی ‘ لیلیٰ

لاہور ( عکس آن لا ئن) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز سے دوری اختیار نہیں کی بلکہ خود کو ذہنی طور پر پر سکون رکھنے کیلئے عارضی طور پر کام نہیں کر رہی، شوبز میرا اوڑھنا بچھوڑنا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شادی کا بندھن مقدروں کے کھیل ہیں اور میرا یقین ہے جوڑیاں آسمانوں پر بنتی ہیں ۔ لیلیٰ نے کہا کہ میں کبھی بھی دولت کے پیچھے نہیں بھاگی بلکہ قناعت پسند ہوں، اگر انسان نے خوش رہنا ہے تو اسے خواہشات کا دائرہ وسیع کرنے کی بجائے قناعت پسندی پر عمل کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں