سید نور

خواہش ہے پاکستانی فلم انڈسٹری کادنیا بھر میں کا ڈنکا بجے ‘ ہدایتکار و رائٹر سید نور

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار و رائٹر سید نور نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے،

کہ ہماری فلم انڈسٹری دنیا بھر میں اپنے نام کا ڈنکا بجائے ،

ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں کہا کہ فلمسازی کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے،

جس کے تحت فلمساز فلموں میں سرمایہ کاری کر سکیں ۔

اس طرح کے اقدام سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،

اور پاکستان میں فلمیں بننے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو گا.

جس سے روائتی فلمسازوں کے ساتھ نئے فلمساز اور اداکار بھی سرمایہ کاری کریں گے ۔

سید نور نے کہا کہ بطور پاکستانی میری خواہش ہے ،کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی دنیا میں اپنے نام کا ڈنکا بجائے.

لیکن اس خواہش کی تکمیل کے لئے ہمیں اتحاد کے ساتھ غیر معمولی محنت کرنا ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں