خواجہ سراوں

خواجہ سراوں کی حفاظت اور حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔ ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں

پنڈی بھٹیاں( نمائندہ عکس آن لائن ) ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں نے ڈی پی او آفس حافظ آباد میں خواجہ سراوں سے میٹنگ کی۔ ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کا کہنا تھا کہ خواجہ سر ا بھی پاکستان کے باعزت شہری ہیں اور پاکستان کی عوام کی طرح ان لوگوں کے بھی ریاست کے ذمے کچھ حقوق ہیں۔

خواجہ سراوں کی حفاظت کو کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے گا جبکہ ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ خواجہ سراوں کا کہنا تھاکہ وہ ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کے بے حد مشکور ہیں جنہوںنے ان سے میٹنگ کر کے ان کے مسائل اور حقوق کے سلسلہ میں بات چیت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں