خواجہ آصف

خواجہ آصف طلب ،ہاﺅسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کیلئے اہلیہ‘ بچوں کے پاس فنڈز،نیب

اسلام آباد (عکس آن لائن) نیب لاہور کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف 26جون کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا گیا۔

کینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں سرمایہ کاری ‘ اہلیہ‘

بچوں کے پاس فنڈز کہاں سے آئے نیب کا خواجہ آصف سے سوال۔

نیب لاہور کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا.

نیب کی جانب سے طلبی نوٹس میں خواجہ آصف سے کہا گیا ہے ،

کہ 26جون کو دن گیارہ بجے تمام متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس لاہور میں پیش ہوں۔

نیب نے نوٹس میں خواجہ آصف سے سوال کیا ہے ،

کہ کینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی پر اہلیہ اور بچوں کی سرمایہ کاری کےلئے فنڈز کہاں سے آئے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے پاس کینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کےلئے سرمایہ کاری کہاں سے آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں