ثمینہ پیرزادہ

خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ،صنف نازک کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ‘ثمینہ پیرزادہ

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ،

تما م شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں ،بعض شعبوں میں مردوں کی نسبت خواتین کی کارکردگی

کا گراف بلند جارہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید وقت کے تقاضوں کے باعث آج خواتین ہر

شعبہ زندگی سے وابستہ ہوچکی ہیں اور صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے اور اس رحجان کی شرح بڑے

شہروں میں سب سے زیادہ ہے ۔بدقسمتی سے آج بھی پاکستان کے دیہاتوں میں خواتین سے ناروا سلو ک کیا جاتا ہے .

یہ سب کچھ جہالت کی وجہ سے ہے جب تک دیہاتوں میں تعلیم کو فروغ نہیں دیا جائے گا اس وقت تک دیہاتوں میں رہنے والی

خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی نہیں ہوسکتی اور نہ ان میں اعتماد پیدا ہوسکتا ہے ۔

خواتین تعلیم حاصل کریں اور یہی ان کا ہتھیار ہے جس سے وہ اپنے حقوق کو سمجھ سکتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں