اداکارہ نادیہ حسین

خواتین کو دیکھ کر دکاندار فروخت کیلئے مقررہ قیمت سے پچاس فیصد تک زائد بتاتے ہیں ‘ نادیہ حسین

لاہور(عکس آن لائن )معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ شاپنگ کرتے ہوئے بارگیننگ کرتی ہوں ، خواتین کو دیکھ کر دکاندار مصنوعات کی فروخت کے لئے مقررہ قیمت سے پچاس فیصد تک زائد بتاتے ہیں اور پھر اسے ہی کم کے احسان جتانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں نادیہ حسین نے خواتین کو خریداری کا فارمولہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب بھی خریداری کیلئے جائیں تو دکاندار کی بتائی ہوئی قیمت سے آدھی قیمت لگائیں تب ان کی عقل ٹھکانے آتی ہے ۔ کوئی بھی دکاندار نہیں چاہتا کہ اس کی دکان سے گاہک واپس جائے اور اس لئے وہ فروخت کیلئے مقررہ قیمت پر دینے پر تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض خواتین بارگیننگ نہیں کرتیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے دماغ آسمان پر پہنچے ہوتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں