پشاور(عکس آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے اسلامی ممالک میں امن کی فضاء اور دین اسلام کی فروغ میں صوفیائے کرام اور اولیاء کرام کی وجہ سے ممکن ہوا، خطے کے امن میں اولیاء کرام نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خیبر میں شیخ گل مرحوم کے پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ “تصوف کانفرنس “سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور ڈاکٹرپیرمحمدنورالحق قادری نے کہا کہ اپنے والد اور مذہبی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت شیخ گل مرحوم کا مشن جاری رکھیں گے ان کی وفات ملک اور علاقے علماء کرام اور عوام کیلئے ایک عظیم سانحہ تھا اور علماء کرام اور عوام ایک عظیم روحانی پیشوا سے محروم ہوگئے ان کی علاقے کیلئے دینی خدمات صدیوں تک یاد رہے گی ۔ انہوں نے کہا اپنے والد پیر شیخ گل نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہیں اور علاقے میں ان کی کوششوں سے بہت سی دُشمنیاں دوستی میں بدل گئی اور عوام کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ عوام کو امن کا پیغام دیا ہے علاقے کے عوام نے ہمیں پہلے بھی عزت دیاہیں جس پر ضلع خیبر کے تمام اقوام کے مشران اور عوام اور علماء کرام کے شکر گزار ہیں علاقے کے عوام کے خدمت کیلئے ہمارے دربار اور مدارس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رہے گی اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل مرحوم کے پہلی برسی کے موقع پر تصوف کانفرنس کے موقع پر سابق سنیٹر اور سجادہ نشین پیر عبدالمالک ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری، پیر شمس الامین صاحب ، سجادہ نشین پیر آف مانکی شریف پیر رحمت کریم چشتی آستانہ عالیہ ڈاگ اسماعیل خیل ،استاد علماء علامہ فضل سبحان ، پیرزادہ عبدالباسط قادری ،حافظ مطیع اللہ، شیح الحدیث اسماعیل رحمانی،پیر زادہ حامد ،ناظم اعلیٰ مولانا احسان اللہ جنیدی،مولانا شعیب قادری ، ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی امیر محمد خان آفریدی،ملک اشرف آفریدی،ملک عبدالرازاق آفریدی،ملک نادر خان شینواری،ملک زینت خان آفریدی،حاجی زراحمد شاہ شینواری ،ناظم اسلام الدین آفریدی،ملک عبدالمنان آفریدی،ملک حاجی سرفراز آفریدی ، اور دیگر مشائخ عظام علماء کرام مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تصوف کانفرنس کے اختتام پر پر پیر شمس الامین صاحب نے پیر شیخ گل مرحوم کے ایصال ثواب،ملک کی سلامتی کشمیری مسلمانوں اور علاقے کے امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل صاحب کی پہلی برسی کے تصوف کانفرنس میں شرکت کرنے پر سجادہ نشین سابق سنیٹر پیر عبدالمالک قادری صاحب اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے تمام مشائخ عظام علماء کرام مشران اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔