اسد قیصر

خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پاکستان ہر پلیٹ فارم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر صرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ یہ 80لاکھ لوگوں کے خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے کشمیر کی آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اسد قیصر نے کہاکہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت کے جبر اور ظلم نے دنیا اور خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، بھارت کے آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے سے کشمیری عوام کو ان کی شناخت اور آزادی سے محروم کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورموں پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے،

پاکستان نے تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے، پاکستان مشکل کی گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان علاقائی و بین الاقوامی فورموں پر کشمیری عوام کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے مظالم کے خلاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ وادی کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے لئے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں، کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ریاست کے جدید اصولوں اور عوام کے خود ارادیت کے بنیادی حق کے منافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں