ڈاکٹر عارف علوی

خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے۔تعلیم ، روزگار اور رسائی کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور معاشرتی رویوں کو تبدیل کیے بغیر ایسا نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے۔تعلیم ، روزگار اور رسائی کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور معاشرتی رویوں کو تبدیل کیے بغیر ایسا نہیں ہوسکتا۔

اللہ تعالی نے بھی سورہ عبس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرف زیادہ توجہ دینے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں