خشک میوہ

خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ڈرائی فروٹ منڈی کے صدر آغا محمد سراج نے کہا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، موسم سرما کے آغاز پر خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ کے ساتھ اس کی قیمتوں میں ہر سال اضافہ ہوتا ہے لیکن اس سال یہ اشیاء کچھ زیادہ مہنگی ہوئی ہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے بادام، پستہ، کاجو، چلغوزے وغیرہ جیسے مہنگے خشک میوہ جات کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، سردیوں کے موسم میں ان کی طلب بڑھنے پر مزید اضافہ ممکن ہے کیونکہ امریکہ اور عراق سے جہاں سے پہلے درآمد کنندگان یہ مال منگواتے تھے اب نہیں منگوا رہے، اب صرف افغانستان سے خشک میوہ جات درآمد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ اسلام آباد کے تاجروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں