خربوزہ

خربوزہ کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے کھادوں اورآبپاشی پر خصوصی توجہ دی جائے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ خربوزہ کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے کھادوں اورآبپاشی پر خصوصی توجہ دی جائے اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش پٹریاں لگانے کیلئے لگائے گئے نشانوں پر بکھیر دیں اور پھرپٹریاں بنائیں پھر فصل اگنے کے بعد گوڈی کرکے تین چار پتے نکال لیں تو آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں اورپانی لگائیں اسکے بعد پھول آنے پر آدھی بوری یوریا مزیدڈالیں اس سے پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ہوجائیگا۔

انہوں نےاے پی پیکو بتایا کہ پٹریوں پرکاشت کی جانیوالی فصل کو بوائی کے فوری بعد پانی اس طرح لگائیں کہ پانی کاشتہ بیج کی سطح سے نیچے رہے دوسراپانی ہفتہ بعد ضروری ہے تاکہ اگامکمل ہوسکے اسکے بعد ہفتہ وار آبپاشی کرتے رہیں بعدمیں یہ وقفہ ضرورت کے مطابق کرلیںہموار زمین پرکاشت کردہ فصل کو ضرورت کے مطابق صرف 2یا3پانی کی ضرورت ہوتی ہے جب فصل 3پتے نکال لے تو چھدرائی کریں ہرجگہ پرایک صحتمند پوداچھوڑ کر فالتو پودے نکال دیں پھربھرپورپیداوار اوراچھی کوالٹی کاخر بوزہ حاصل کرنے کے لئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں